محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! آپ کے رسالہ میں شوگر سے ہونے والی کمزوری کیلئے ایک دوائی چھپی تھی وہ ابو جی کیلئے بنائی تو اس سے ایک اور تجربہ ہوا کہ ابو جی کے کندھے میں ہر وقت شدیدی تھا جو اس دوائی کے استعمال سے ٹھیک ہو گیا۔ وہ نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: دس عددسفید مرچ دس عددالا پچی پانچ عدد بادام ایک پیچ خشخاش ایک پیچ چاروں مغز ان سب کو گرائنڈ کر کے صبح نہارمنہ دودھ کے ساتھ کھانا ہے ۔اس دوائی سے کمزوری تو جہاں دور ہوئی وہیں کندھے کے شدید درد سے آرام آ گیا جو کہ کسی بھی دوائی سے نہیں جاتا تھا بس وقتی طور پر فرق پڑتا تھا۔
Comments
Post a Comment