پہلے دانت کب تک چھپائیں گے؟

 محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میری بیٹی کے دانتوں پر بہت داغ دھے تھے ۔ ان کی صفائی کیلئے مختلف قسم کے ٹوتھ پیٹ بھی استعمال کیے لیکن فرق نہیں پڑا پھر ہم پنجاب کے مشہور ڈینٹل ہسپتال میں بھی علاج کیلئے گئے لیکن وہاں بھی ڈاکٹرز اس کے دانتوں کو چمکدار نہ بنا سکے ۔آخر ہم نے ایک دیسی نسخہ بنایا۔ ایک چمچ شہد میں ایک پیچ لہسن کا رس ملا کر پیسٹ بنایا اور یہ پیٹ صرف چند ہی دن استعمال کرنے سے بچی کے دانت صاف ہو گئے ۔ پھر میں نے یہی زیادہ مقدار میں بنا کے اپنے ان دوستوں کو استعمال کروایا جوسگر بیٹ پان یا نسوار کے عادی تھے۔اس کے استعمال سے ان کے دانت بھی موتیوں کی طرح چمکدار ہو گئے۔(ع،ا)(عبقری میگزین جنوری 2014 صفحہ 25 ) بے شمارلوگوں نے آزمایا، آپ بھی آزمائیں اور پھر فائدے سر دیکھیں تا کہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہے ۔

Comments